تاثرات برائے ”پرتلپی فیلو شپ پروگرام“

حافظ نعیم احمد سیال
      "پرتلپی" صنف ادب کی ایک بہت بڑی ایپ ہے۔ جس میں کئی زبانوں میں ادب کو فروغ حاصل ہو رہا ہے۔ یہاں اردو ادب کی بھی ترویج کی جاتی ہے۔ پاکستان کے بہت سے مصنفین نے یہاں اپنے اکاؤنٹ بنائے ہوئے ہیں۔ اور اپنے لکھے کو پروموٹ کر رہے ہیں۔ میں نے بھی یہاں اپنا اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے۔ اپنی کہانیاں یہاں اپلوڈ کرتا ہوں۔ اس طریقے سے کافی لوگوں تک میری تحریروں کی رسائی ہو جاتی ہے۔ آپ یہاں ناصرف اپنی تحریں ڈال سکتے ہیں بلکہ مختلف موضوعات (جو اس ایپ کی طرف سے دیے جاتے ہیں) ان پر لکھ کر اپنے لکھنے میں نکھار بھی پیدا کر سکتے ہیں۔ یہاں مختلف مقابلہ جات منعقد کرائے جاتے ہیں جن کے ذریعے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔
     کچھ دن پہلے یہاں ناول کیسے لکھتے ہیں؟ ناول لکھتے وقت کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے؟ لوگ کس قسم کے ناول پسند کرتے ہیں؟ ناول میں منظر نگاری اور مکالموں کا استعمال کیسے کیا جائے؟ اپنے ناول کو دلچسپ کیسے بنایا جائے کہ قاری پڑھتے ہی اس کے سحر میں گم ہو جائے اور پڑھتا چلا جائے۔ ناول کا اختتام وغیرہ ان سب موضوعات پر ایک فری لائیو پروگرام ”پرتلپی فیلو شپ“ کے نام سے شروع ہوا۔ جو بارہ دنوں تک جاری رہے گا۔
     یکم فروری 2023 سے اس پروگرام کا آغاز ہوا اور آج ان شاءاللہ دسویں کلاس ہوگی۔ کلاس زوم ایپ پر پاکستانی ٹائم کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوتی ہے۔

     محترمہ رافعہ زینب بہت اچھے طریقے سے پڑھا اور سمجھا رہی ہیں۔ اور ساتھ ساتھ پریکٹس بھی کروا رہی ہیں۔ ناول لکھتے وقت جہاں کہیں بھی کوئی پریشانی ہوتی ہے فوراً وہ مدد کرتی ہیں اور اس کا بہترین حل بتاتی ہیں۔ بہت سے سوالات کے جوابات وہ لائیو سیشن میں بھی دیتی ہیں۔ اور واٹس ایپ پر بھی پوچھنے پر بتاتی ہیں۔


     بلاشبہ یہ ٹریننگ میرے لیے بہت مفید اور اہم ثابت ہو رہی ہے۔ 9 دنوں میں میرے لیے ناول بنانا اب اتنا آسان ہو چکا ہے کہ میں بتا نہیں سکتا۔ بلکہ ایک ناول پر کام بھی شروع ہو چکا ہے جو جلد پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ ان شاءاللہ
     بہت سے لوگوں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ پاکستان سے بھی کئی مصنفین نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ مگر کامیابی اسے ملتی ہے جو محنت کرتا ہے۔ روزانہ ایک گھنٹے کی لائیو کلاس میں اتنا کچھ سمجھا دیا جاتا ہے کہ ایک نیا لکھنے والا بھی بہت جلد ناول لکھنا سیکھ گیا ہے۔
میں شکر گزار ہوں پرتلپی ایپ کا، اس کی ٹیم کا اور خصوصاً محترمہ رافعہ زینب کا کہ انہوں نے یہ پروگرام شروع کیا اور بہت سے لوگوں کو لکھنے کا طریقہ سکھایا۔ مجھے لکھنے کا شوق تو چھوٹی سی عمر میں ہو گیا تھا۔ اور بہت سے مختلف اخبارات و رسائل میں بھی لکھا۔ اب ان شاءاللہ بہت جلد آپ میرا لکھا ہوا ناول بھی پڑھیں گے۔