Header Ads Widget

Responsive Advertisement

خوشیاں



تحریر: حافظ نعیم احمد سیال
زندگی میں بعض خواہشات ایسی ہوتی ہیں جو چاہتے ہوئے بھی مل جاتی ہیں اور کچھ خواہشات چاہ کر بھی نہیں ملتیں۔ اللہ تعالی ہر کسی کو دے کر بھی آزماتا ہے اور نہ دے کر بھی۔ اگر ہماری خواہشات اللہ کی منشا کے مطابق ہوں تو اللہ پورا کرنے میں دیر نہیں لگاتا۔ اللہ ہر انسان کو صحیح وقت آنے پر نواز دیتا ہے۔ چھوٹی چھوٹی خوشیاں ہمیں جینے کا سہارا دیتی ہیں، ہمیں آگے بڑھنے کا موقع دیتی ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ میں نے جو چاہا مجھے ملا اور جو مجھے نہیں ملا اس پر اللہ کا شکر ادا کیا کیوں کہ وہ میرے لیے بہتر ہی نہیں تھا، بچپن سے ہی کہانیاں لکھنے کا شوق چڑھ گیا تھا۔ شکر ہے پاک ذات کا کہ جس نے میرے قلم میں طاقت دی۔ اور میں مسلسل لکھتا رہا۔ اب میں اپنی کہانیوں کو یوٹیوب چینل پر بھی ڈال رہا ہوں وہاں بھی لوگ سنتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے۔ دعا ہے کہ اللہ میرے قلم میں مزید طاقت پیدا کرے، آمین

Post a Comment

0 Comments