Header Ads Widget

Responsive Advertisement

خواب دیکھیے



تحریر: حافظ نعیم احمد سیال

خواب کون نہیں دیکھتا۔ ہر کوئی دیکھتا ہے۔ اچھے خواب اچھی امیدوں کو پورا کرتے ہیں۔ خواب انسان کے اندر آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کرتے ہیں، اس کے اندر نئی امنگ پیدا کرتے ہیں۔ ایک ولولہ پیدا ہوتا ہے۔ خواب انسان کو جینا سکھاتے ہیں۔ اگر کسی انسان کے خواب نہ ہوں تو اس کی زندگی مکمل نہیں ہوتی بلکہ اس کی زندگی ساکن ہو جاتی ہے۔ خواب انسان کے اندر کچھ کرنے کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ اسے محنت پر اکساتے ہیں اور اسی محنت کے بل بوتے پر وہ اپنے خواب پورے کر لیتا ہے۔
     میرا بھی ایک خواب ہے۔ میں زندگی کے ہر میدان میں آگے بڑھنا چاہتا ہوں۔ آسمان کو چھونا چاہتا ہوں۔ یہی خواب مجھے محنت کرنے کی طرف راغب کرتے ہیں۔ مجھے اکساتے ہیں۔
     آپ نے کبھی خواب دیکھا ہے؟ اگر جواب نہیں ہے تو خواب دیکھیے جی بھر کر دیکھیے بہت سارے دیکھیے پھر ان خوابوں کو پورا کرنے میں لگ جائیں، پھر دیکھیے خواب کیسے پورے ہوتے ہیں۔ کامیابی کیسے نصیب ہوتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments