Header Ads Widget

Responsive Advertisement

گھر میں مزاحیہ موویز دیکھنے کے لیے کچھ تجاویز


تحریر: حافظ نعیم احمد سیال

تعارف
     یہ آرٹیکل ایک مزاحیہ مووی کے بارے میں ہے۔ مزاحیہ مووی کوئی بھی ہو سکتی ہے۔ بس فنی اور سبق آموز ہو۔ مزاحیہ فلمیں ہماری زندگی کو خوشگوار بناتی ہیں۔ ہمارے اندر کچھ کرنے اور آگے بڑھنے کی جستجو پیدا کرتی ہیں۔ انسان فطری طور پر اپنے آپ کو دلچسپ چیزوں میں ڈھالنا چاہتا ہے۔ مزاحیہ فلمیں بھی ان دلچسپ چیزوں سے بھر پور ہوتی ہیں۔ جنہیں دیکھ کر انسان خوش ہوتا ہے۔ آئیں اب ہم اپنے ٹاپک کی طرف بڑھتے ہیں۔
1۔ ایک منصوبہ بنانا اور ٹائم سیٹ کرنا
     اس طرح کی سرگرمی کرنے کے لیے پہلے باقاعدہ طور پر ایک منصوبہ بنانا چاہیے۔ اور ٹائم ٹیبل سیٹ کرنا چاہیے۔ عام طور لوگ ویک اینڈ کی وجہ سے ہفتے کی رات کو مووی دیکھنے کا پروگرام بناتے ہیں۔ اور یہ وقت ٹھیک اور مناسب بھی ہوتا ہے۔ گھر کے تمام افراد فارغ ہوتے ہیں اور مل بیٹھنے کا ایک بہانہ بھی مل جاتا ہے۔ اگر چاہیں تو رشتے داروں کو بھی مدعو کیا جا سکتا ہے۔ اس سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں۔ بہن بھائی سب اکٹھے ہوں تو مزا دوبالا ہو جاتا ہے۔ رشتے داروں کو ایک دوسرے کے قریب آنے کا موقع ملتا ہے۔
2۔ موسم کی مناسبت سے جگہ کا انتخاب کرنا
     اگر آپ گرمیوں کی راتوں میں یہ سرگرمی انجام دیتے ہیں تو موسم کی مناسبت سے آپ کو کھلی اور ہوادار جگہ کا انتخاب کرنا چاہیے۔ جہاں مچھر وغیرہ آپ کو تنگ نہ کریں اور گرمی کا احساس بھی نہ ہو تاکہ خوشگوار ماحول میں فلم دیکھی جا سکے۔ اگر کمرے کا انتخاب کیا ہوا ہے تو کمرہ بڑا، کشادہ اور ہوادار ہو اگر اے سی چل رہا ہو تو سونے پہ سہاگہ ہوگا۔ ماحول ایسا بنائیں کہ فلم دیکھتے وقت کسی قسم کی مداخلت نہ ہو اور اگر سردیوں کی راتیں ہیں تو کمرا انتہائی گرم ہونا چاہیے اور کمبل کا استعمال مزے کو دوبالا کر دیتا ہے۔
3۔ آرام دہ ماحول بنانے کے لیے جگہ کی سجاوٹ کرنا
     جہاں آپ نے فلم دیکھنے کی جگہ بنائی ہے وہ جگہ صاف ستھری اور سجاوٹ سے بھر پور ہونی چاہیے۔ اگر وہاں خوشبودار پھولوں کے گلدستے رکھ دیے جائیں تو ماحول میں چاشنی پیدا کی جا سکتی ہے۔ لوگوں کو عام طور پر گلاب اور موتیا کے پھول بہت پسند ہوتے ہیں ان کی خوشبو سے پورا ماحول مہک اٹھتا ہے۔ اور انسان خود بھی مہک جاتا ہے۔
4۔ ہلکی پھلکی غذا اور کھانے کا اہتمام کرنا
     ہلکی پھلکی غذا اور کھانے کا اہتمام ماحول میں رنگ بھر دیتا ہے۔ فلم دیکھنے کے دوران آپ کے منہ میں چیونگم ہو یا مونگ پھلی۔ چلغوزے ہوں یا پاپ کارن۔ یہ سب کھاتے ہوئے آپ ہر لمحہ محظوظ ہوتے ہیں۔ گرمیوں میں شربت اور سردیوں میں چائے کا استعمال آپ کو مزا دے سکتا ہے۔ میٹھی، نمکین کوئی بھی چیز ہو آپ اس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
5۔ بڑی اسکرین کا اہتمام کرنا
     بڑی اسکرین مووی کو چار چاند لگا دیتی ہے۔ فلم دیکھنے کا مزا بھی اس وقت آتا ہے۔ جب بڑی اسکرین کا اہتمام کیا گیا ہو۔ اگر بڑی اسکرین کا اہتمام آسانی سے ہو جائے تو اس سے بڑھ کر اور کیا بات ہو سکتی ہے۔ ساری رات موج مستی میں گزر سکتی ہے۔

Post a Comment

0 Comments