Header Ads Widget

Responsive Advertisement

آئن لائن تعلیم کے فوائد و نقصانات



 

مضمون نگار: حافظ نعیم احمد سیال

      آن لائن تعلیم کیوں ضروری ہے۔؟ اس کے کیا فائدے ہیں اور کیا نقصانات۔۔ آج ہم ان موضوعات پر بات کریں گے۔

      سب سے پہلی بات تو یہ آتی ہے کہ آن لائن تعلیم کیوں ضروری ہے۔؟ آن لائن تعلیم آج کل کے موجودہ حالات کے مطابق بہت ضروری ہے۔ اس سے بہت سارے طالب علم علم کی پیاس بآسانی بجھا سکتے ہیں۔ گھر بیٹھ کے وہ سکون سے علم حاصل کر سکتے ہیں۔ کورونا سے پہلے آن لائن تعلیم کا کوئی اتنا تصور نہیں تھا۔ یہ محض ایک رسمی طور پر تعلیم دی جاتی تھی۔ چند طلبا ؤ طالبات ہی تھے جو اس نظام سے فائدہ اٹھا لیتے تھے۔ پھر اچانک ہی کورونا آ گیا۔ اور انسانی پہنچ کے تمام سلسلے ختم ہو گئے۔ ملنے ملانے پر پابندی لگ گئی۔ سکول، کالج، یو نیورسٹیاں وغیرہ بند ہو گئے۔ اور عجیب سی صورت حال پیدا ہو گئی۔ طالب علموں کی پڑھائی کا سلسلہ رک گیا۔ تو ایسے میں آن لائن تعلیم کا آغاز ہوا۔ کالج اور یونیورسٹیوں نے اس سلسلے میں بہت اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے اپنا نصاب آن لائن تعلیم کے ذریعے مکمل کرایا۔ اس دوران کلاس 1 سے لیکر ماسٹر لیول تک آن لائن تعلیم دی گئی۔ آن لائن تعلیم کا آغاز ہوا تو اس کے فوائد و نقصانات بھی ظاہر ہونے لگے۔

 آن لائن تعلیم کے فوائد:

      گھر بیٹھے تعلیم حاصل کی جا سکتی ہے۔ خصوصاً خواتین اور نوجوان بچیاں اس نظام سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ خواتین اور نوجوان لڑکیوں کو آج کل باہر نکلنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ وہ گھر بیٹھ کر سکون سے علم حاصل کر سکتی ہیں۔ سفری اخراجات سے بندہ بچ جاتا ہے۔ اور ٹائم کا ضیاع بھی نہیں ہوتا۔ کسی بات کے سمجھ نہ آنے پر بار بار ویڈیو دیکھی جا سکتی ہے۔ اور اپنے لیکچر کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

 آن لائن تعلیم کے نقصانات:

      آن لائن تعلیم کے نقصانات سے انکار بھی ممکن نہیں۔ بچہ براہ راست اساتذہ سے راہنمائی نہیں لے پاتا۔ چھوٹے لیول کے بچے اس نظام سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ وہ پہلے ہی لاپرواء ہوتے ہیں۔ اساتذہ کا سر پر کھڑا رہنے سے ان کے اندر آگے بڑھنے کی جستجو پیدا ہوتی ہے۔ نوجوان موبائل میں آن لائن تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ غیر اخلاقی سرگرمیوں میں بھی پھنس سکتے ہیں۔ آن لائن تعلیم کی وجہ سے ذاتی موبائل کا ہونا بہت ضروری ہے۔ اور نوجوان نسل شیطان کے بہکاوے میں آ کر اپنا وقت برباد کر بیٹھتی ہے۔

 نتیجہ:

     آن لائن تعلیم جس طرح بھی ہو اس سے خود استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم کتنا فائدہ اٹھاتے ہیں۔ صحیح مقصد کر مدنظر رکھیں گے تو کامیابی ہمارا مقدر ہوگی۔ ورنہ ہمیں تباہ ہونے سے کوئی بچا بھی نہیں سکتا۔

Post a Comment

0 Comments