تحریر: حافظ نعیم احمد سیال
خرگوش اپنے کمرے میں بیٹھا لیپ ٹاپ چلانے میں مگن تھا کہ اچانک زور زور سے دروازہ بجا۔ وہ اس وقت واٹس ایپ پر اپنے دوستوں سے چیٹ کر رہا تھا، کچھ دیر کے لئے تو اس نے برا سا منہ بنایا پھر لیپ ٹاپ بند کرتے ہوئے دروازہ کھولنے چلا گیا اس نے جب دروازہ کھولا تو سامنے بندر کو دیکھا، بندر ساتھ لگے درختوں پر جھول رہا تھا، بندر پھرتی سے نیچے آیا۔
”ہائے خرگوش میاں! کیا حال ہیں؟“ بندر نے خرگوش سے حال احوال پوچھا۔
”ٹھیک ھوں، تم سناؤ! اتنی گرمی میں کیسے آ گئے؟“ خرگوش بولا۔
”بس آ گیا ہوں۔“ بندر نے جلدی سے خرگوش کو پڑے دھکیلا اور اندر گھس گیا، خرگوش اچھلتے ہوئے دور جا گرا۔
”یہ کیا بدتمیزی ہے؟“ خرگوش غصے سے بولا۔
”کوئی بدتمیزی نہیں، دیکھ بھی رہے ہو کہ گرمی میں آیا ہوں اور پھر اندر بھی نہیں بلاتے۔“ بندر نے بھی غصے سے جواب دیا۔
”اچھا اچھا بیٹھو! میں تمہارے لیے ٹھنڈا ٹھنڈا شربت بناتا ہوں۔“ خرگوش نے جلدی سے شربت بنایا اور دونوں دوست مل کر پینے لگے۔
”اچھا میں تمہارے پاس ایک کام کے سلسلے میں آیا تھا، وہ میرا ایک سوفٹ ویئر اڑ گیا ہے، مجھ سے دوبارہ انسٹال نہیں ہو رہا تم دیکھو کیا مسئلہ ہے؟“ بندر بولا۔
یہ سنتے ہی خرگوش بندر کو چیک کرنے لگا۔
”ارے ارے مجھے کیوں چیک کر رہے ہو؟ میرے لیپ ٹاپ کو دیکھو۔“ بندر اچھلتے ہوئے بولا۔
”تم نے خود ہی کہا ہے کہ میرا سوفٹ ویئر اڑ گیا ہے اس لیے تمہیں ہی چیک کر رہا ہوں۔“ خرگوش نے دانت نکالے۔
”اچھا اب دانت نکالنے کی ضرورت نہیں، میرا لیپ ٹاپ دیکھو۔“ یہ کہتے ہی بندر نے اپنا لیپ ٹاپ خرگوش کے آگے کر دیا۔
”تم نے کوئی اوٹ پٹانگ حرکتیں کی ہوں گی اس لیے ایسا ہو گیا۔ اچھا سناؤ تمھارا ویڈیو ایڈیٹنگ کا کورس کیسے چل رہا ہے؟ کوئی پریکٹس شریکٹس بھی کر رہے ہو یا نہیں۔“ خرگوش بندر کا لیپ ٹاپ آن کرتے ہوئے بولا۔
”بہت اچھا جا رہا ہے ابھی تو آدھی کلاسیں لی ہیں، ان شاءاللہ کورس مکمل ہونے کے بعد آن لائن ورک شروع کروں گا۔“ بندر نے جواب دیا، اس دوران خرگوش کے امی ابو بھی آ گئے، انہوں نے ان دونوں کی باتیں سنیں تو خوشی کا اظہار کیا پھر بولے۔ ”بچو یہ تم بہت اچھا کر رہے ہو، اپنے وقت کا صحیح استعمال کر رہے ہو، اگر کوئی دلچسپی لے تو انٹرنیٹ کو صحیح مقاصد کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے، اپنے وقت کو ضائع کئے بغیر ان سہولتوں سے فائدہ اٹھا کر کوئی اچھی سکلز سیکھیں، آن لائن ورک اب پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اب آنے والا دور آن لائن ورک کا ہی ہے۔“
”جی پاپا جی! ویڈیو ایڈیٹنگ کورس کے بعد اب ہمارا ارادہ ٹو ڈی اینیمیشن کورس کرنے کا ہے تاکہ ہماری ذات سے دوسروں کو فائدہ ہو اور اپنے وقت کا صحیح استعمال ہو۔“ خرگوش نے کہا بندر نے بھی اس کی بات کی تائید کی، خرگوش کے ممی پاپا چلے گئے جب کہ دونوں دوست اکھٹے بیٹھ کر سوفٹ ویئر انسٹال کرنے لگے۔
جی تو پیارے بچو! آپ کو اندازہ ہو ہی گیا ہوگا کہ دنیا اب آن لائن ورکنگ کی طرف جا رہی ہے تو آپ بھی اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں، موبائل اور انٹرنیٹ پر فضول ٹائم ضائع کرنے کی بجائے یہ سکلز سیکھیں یہ سکلز بھی موبائل گیمز کی طرح ہی ہیں جہاں آپ کو دلچسپی کے ساتھ ساتھ فائدہ بھی ہوتا ہے ان سکلز کو سیکھنے کے لئے آپ میرے واٹس ایپ نمبر پر رابطہ کر سکتے ہیں
03027480855

0 Comments